SHIA NATION

SHIA NATION

The largest Shia Platform

Menu

Islamic Quotes

Golden Sayings of the Ahlul Bayt (A.S)

ہر گناہ کے لیے توبہ پیدا کی گئی ہے، چھپی باتوں کی توبہ چھپی ہی ہو اور علانیہ باتوں کی توبہ علانیہ

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

تحف العقول عن آل الرسول ﷺ - صفحہ 26

انسان کی زبان روزانہ صبح کو اعضائے بدن کی خیریت دریافت کرتی ہے۔ اعضاء کہتے ہیں: اگر تو ہمیں چھوڑ دے (اور خاموش رہے) تو ہم ٹھیک ہیں؛ وہ خدا کی قسم دے کر کہتے ہیں کہ ہمارے معاملے میں اللہ سے ڈر، کیونکہ ہم تیری وجہ سے ہی عذاب میں مبتلا ہوں گے اور تیری ہی وجہ سے نجات پائیں گے

امام زین العابدین (ع)

اصول کافی، جلد 2، صفحہ 115

گناہ پر خوش ہونا خود گناہ کرنے سے بھی بدتر ہے

امام زین العابدین (ع)

بحار الانوار، جلد 75، صفحہ 159

میں نے تمام خیر اور بھلائی کو اس بات میں پایا کہ انسان لوگوں کے پاس موجود چیزوں سے اپنی امیدیں کاٹ لے (اور صرف اللہ سے امید رکھے)

امام زین العابدین (ع)

اصول کافی، جلد 2، صفحہ 148

مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے جو موت سے ڈرتا ہے لیکن گناہوں سے نہیں بچتا، اور مجھے اس پر تعجب ہوتا ہے جو دنیا کے مال کے لیے پریشان ہوتا ہے لیکن آخرت کے ثواب کی پروا نہیں کرتا

امام زین العابدین (ع)

کشف الغمہ، جلد 2، صفحہ 107

مومن اپنے بھائی کے لیے جو دعا اس کی غیر موجودگی (پیٹھ پیچھے) میں کرتا ہے، وہ ضرور قبول ہوتی ہے

امام زین العابدین (ع)

وسائل الشیعہ، جلد 7، صفحہ 108

بلاشبہ کنجوس وہ ہے جو اس چیز (مال) کو خرچ کرنے میں بخل سے کام لے جسے اللہ نے اس پر واجب کیا ہے

امام زین العابدین (ع)

بحار الانوار، جلد 73، صفحہ 300

اگر مشرق و مغرب کے درمیان رہنے والے تمام لوگ مر جائیں تب بھی مجھے کوئی خوف و وحشت نہ ہوگی اگر قرآن میرے ساتھ ہو

امام زین العابدین (ع)

اصول کافی، جلد 2، صفحہ 602

جو شخص بغیر علم و معرفت کے عمل کرتا ہے، وہ اس مسافر کی طرح ہے جو غلط راستے پر چل رہا ہو؛ پس چلنے کی رفتار اسے منزل سے دور ہی کرتی جائے گی

امام زین العابدین (ع)

تحف العقول، صفحہ 280

اور تمہاری ماں کا حق یہ ہے کہ تم یہ جان لو کہ اس نے تمہیں (اپنے پیٹ میں) وہاں اٹھایا جہاں کوئی کسی کو نہیں اٹھاتا، اور اپنے دل کا پھل تمہیں کھلایا جو کوئی کسی کو نہیں کھلاتا

امام زین العابدین (ع)

رسالۃ الحقوق

جھوٹ سے پرہیز کرو، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، سنجیدگی میں ہو یا مذاق میں۔ کیونکہ جب انسان چھوٹا جھوٹ بولتا ہے تو پھر بڑے جھوٹ بولنے کی بھی جرات کرنے لگتا ہے

امام زین العابدین (ع)

تحف العقول، صفحہ 278

سچا کرم یہ ہے کہ بغیر مانگے دیا جائے

حضرت عباس (ع)

بہذا اللفظ تحف العقول میں حضرت عباسؑ سے منسوب ہے، ص ۱۶۸

جو عزت چاہتا ہے وہ اسے اللہ کی اطاعت سے طلب کرے

حضرت عباس (ع)

تحف العقول، ص ۱۶۹ | مستدرک الوسائل، ج۱۱، ص ۲۷۶

میں نے کبھی کسی کو رسول اللہﷺ سے اس قدر مشابہت والا نہیں دیکھا جتنا حسینؑ بن علیؑ کو دیکھا

حضرت عباس (ع)

مقاتل الطالبيين، ابوالفرج اصفہانی، ص ۸۹ | اعیان الشیعہ، ج۱، ص ۶۰۵

خدا کی قسم! اگر مجھے معلوم ہو کہ میرے باپ علی مجھ سے کسی چیز پر راضی ہوں گے تو میں وہ ضرور کروں گا چاہے اس میں میری ہلاکت ہی کیوں نہ ہو

حضرت عباس (ع)

ارشاد القلوب، دیلمی، ج۲، ص ۱۶۷ | بحار الانوار، جلد ۴۲، ص ۲۸۴

میں عباس ہوں، پانی اپنے ہاتھ میں روکتا ہوں اور خود نہیں پیتا جب تک میرا بھائی حسینؑ نہ پی لے

حضرت عباس (ع)

مقتل الحسین مقرم، ص ۲۷۸ | بحار الانوار، جلد ۴۴، ص ۳۹۲

علم کا مطالعہ عقل کو نکھارنے کا سبب ہے اور لمبی عمر (کے تجربات) سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے

امام حسین (ع)

بحار الانوار، جلد 75، صفحہ 128

رزق تو مقدر ہو چکا ہے، لہٰذا اس کے حصول میں انسان کا خوبصورت رویہ اختیار کرنا (یعنی حلال و حرام کا خیال رکھنا اور حرص نہ کرنا) زیادہ بہتر ہے

امام حسین (ع)

اعلام الدین، صفحہ 298

مومن نہ کسی کو طعنہ دیتا ہے، نہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ ہی غیبت کرتا ہے

امام حسین (ع)

تحف العقول، باب کلماتِ امام حسین (ع)

جو شخص کسی چیز (مقصد) کو پانے کے لیے اللہ کی نافرمانی (گناہ) کا راستہ اختیار کرتا ہے، وہ اپنی امید سے بہت جلد محروم ہو جاتا ہے اور جس خطرے سے وہ ڈر رہا ہوتا ہے، اس میں بہت جلد گرفتار ہو جاتا ہے

امام حسین (ع)

اصول کافی، جلد 2، صفحہ 373

آگاہ رہو کہ بدکار ابن بدکار نے مجھے دو چیزوں کے درمیان لا کھڑا کیا ہے: تلوار (جنگ) یا ذلت (بیعت)۔ اور ذلت ہم سے بہت دور ہے (ہیہات منا الذلہ)

امام حسین (ع)

احتجاجِ طبرسی / مقتل لہوف، احتجاج (جلد 2، صفحہ 24)

سچائی عزت ہے، جھوٹ عاجزی و ناتوانی ہے، راز امانت ہے، پڑوسی قرابت دار ہے اور مدد کرنا فطرت ہے

امام حسین (ع)

تاریخ یعقوبی، جلد 2، صفحہ 246

سب سے زیادہ عاجز انسان وہ ہے جو دعا مانگنے سے عاجز ہو، اور سب سے بڑا کنجوس وہ ہے جو سلام کرنے میں کنجوسی کرے

امام حسین (ع)

بحار الانوار، جلد 90، صفحہ 291

اے اللہ! جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا؟ اور جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھو دیا؟

امام حسین (ع)

مفاتیح الجنان / اقبال الاعمال، دعائے عرفہ امام حسین (ع)

رک جاؤ! غیبت سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ جہنم کے کتوں کی خوراک ہے

امام حسین (ع)

تحف العقول، صفحہ 245

(مومن کی نشانی یہ ہے کہ) وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس کی اسے معذرت (معافی) کرنی پڑے، جبکہ منافق روزانہ برائی کرتا ہے اور روزانہ معذرت کرتا ہے

امام حسین (ع)

تحف العقول، صفحہ 248

عقل اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ حق کی پیروی نہ کی جائے

امام حسین (ع)

بحار الانوار، جلد 75، صفحہ 127

میں نے سرکشی، تکبر یا فساد پھیلانے اور ظلم کرنے کے لیے قیام نہیں کیا، میں تو صرف اپنے نانا (ص) کی امت کی اصلاح کے لیے نکلا ہوں

امام حسین (ع)

بحار الانوار، جلد 44، صفحہ 329 (وصیت نامہ)

سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو ایسے شخص کو عطا کرے جس سے اسے کسی قسم کے بدلے کی امید نہ ہو

امام حسین (ع)

کشف الغمہ، جلد 2، صفحہ 242

یاد رکھو! لوگوں کا تمہارے پاس اپنی حاجتیں اور ضرورتیں لے کر آنا تم پر اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ لہٰذا اللہ کی ان نعمتوں سے اکتا نہ جاؤ ورنہ یہ نعمتیں تم سے چھین لی جائیں گی)

امام حسین (ع)

بحار الانوار، جلد 74، صفحہ 318

میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنے کو ذلت و بربادی کے سوا کچھ نہیں سمجھتا

امام حسین (ع)

تحف العقول، باب کلماتِ امام حسین (ع)، صفحہ 245

لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش آؤ جس طرح تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ پیش آئیں

امام حسن (ع)

بحار الانوار، جلد 78، صفحہ 116

بے شک اس قرآن میں ہدایت کے چراغ ہیں اور دلوں کی (روحانی) بیماریوں کا علاج ہے

امام حسن (ع)

کشف الغمہ، جلد 2، صفحہ 576

تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمہیں نیکی کی راہ دکھائے اور برائی سے روکے

امام حسن (ع)

نزھۃ الناظر و تنبیہ الخاطر 79

دنیا کے لیے اس طرح عمل کرو جیسے تمہیں ہمیشہ یہیں رہنا ہے، اور آخرت کے لیے اس طرح عمل کرو جیسے تمہیں کل ہی مر جانا ہے

امام حسن (ع)

بحار الانوار جلد: 44، صفحہ 139

سخاوت یہ ہے کہ مانگنے والے کے مانگنے سے پہلے عطا کر دیا جائے، مانگنے کے بعد دینا تو محض شرم اور بدگوئی سے بچنے کا نام ہے

امام حسن (ع)

بحار الانوار جلد 75

کوئی قوم ایسی نہیں جس نے (معاملات میں) مشورہ کیا ہو اور اسے درست اور بہترین راہ نہ ملی ہو

امام حسن (ع)

تحف العقول کلماتِ امام حسن (ع)

عدل یہ ہے کہ ہر چیز کو اس کے اصل مقام پر رکھا جائے

امام علی (ع)

نہج البلاغہ حکمت نمبر 437

سب سے بڑی دولت عقل ہے، سب سے بڑی محتاجی بیوقوفی ہے، سب سے بڑی وحشت غرور ہے اور سب سے بڑا جوہر خوش اخلاقی ہے

امام علی (ع)

نہج البلاغہ حکمت نمبر 38

جب تم اپنے دشمن پر قابو پا لو تو اس کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو

امام علی (ع)

نہج البلاغہ حکمت نمبر 11

دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے

امام علی (ع)

تحف العقول / نہج البلاغہ

لوگ سو رہے ہیں، جب مریں گے تو (خواب غفلت سے) بیدار ہوں گے

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، لآلی الاخبار

انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہوا ہے۔ (یعنی جب تک وہ گفتگو نہیں کرتا، اس کی قابلیت اور عیب چھپے رہتے ہیں)

امام علی (ع)

نہج البلاغہ حکمت نمبر 148

"قرآنِ مجید اللہ کا ایسا عہد ہے جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے، یہ ایک ایسا قائد ہے جس کی پیروی باعثِ نجات ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید)، جلد 16، صفحہ 211

"جو شخص کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھوئے، وہ زندگی بھر خوشحال رہے گا اور رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

کنز العمال، (حدیث فاطمہؑ سے مروی)

"اللہ نے سچ بولنے کو عزت و وقار کا ذریعہ بنایا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

دلائل الامامہ، صفحہ 35

"اللہ نے شراب نوشی کی ممانعت کو (انسان کو) برائیوں اور گندگی سے پاک کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

بحار الانوار، جلد 6، صفحہ 107

"اللہ تعالیٰ نے والدین کے ساتھ نیکی کرنے کو اپنے غضب سے بچاؤ کا ذریعہ بنایا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

کشف الغمہ، جلد 1، صفحہ 480

"ہماری اطاعت نظامِ ملت کو درست رکھنے کا ذریعہ ہے اور ہماری امامت (مسلمانوں کو) تفرقے اور انتشار سے بچنے کا سبب ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

الاحتجاج (طبرسی)، جلد 1، صفحہ 99 (خطبہ فدک)

"اللہ تعالیٰ نے صبر کو اجر و ثواب کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

کشف الغمہ، جلد 1، صفحہ 480

"عورت کے لیے سب سے بہترین شفاعت کرنے والا (اللہ کے نزدیک) اُس کا شوہر کی رضا کو حاصل کرنا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

مناقبِ ابنِ شہر آشوب، جلد 3، صفحہ 341

"جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس وقت اللہ سے خیر مانگے تو اللہ اسے ضرور عطا کرتا ہے، اور وہ وقت سورج ڈوبنے (غروبِ آفتاب) کا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

دلائل الامامہ، صفحہ 71

"اللہ نے جہاد کو اسلام کی عزت اور سربلندی کا ذریعہ بنایا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

الاحتجاج (طبرسی)، جلد 1، صفحہ 99

"اگر تم ہمارے حکم پر عمل کرو اور جس چیز سے ہم نے روکا ہے اس سے رک جاؤ، تو تم ہمارے (سچے) شیعہ ہو، ورنہ نہیں۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

تفسیر امام حسن عسکریؑ، صفحہ 308

"ہم (اہلِ بیت) اللہ اور اس کی مخلوق کے درمیان وسیلہ (رابطہ) ہیں، ہم اس کے خاص اور چنے ہوئے بندے ہیں اور ہم ہی اس کی قدسیت کا مظہر ہیں۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

شرح نہج البلاغہ (ابن ابی الحدید)، جلد 16، صفحہ 211

"اللہ نے عدل و انصاف کو دلوں کے آپس میں جڑنے کا ذریعہ بنایا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

علل الشرائع، جلد 1، صفحہ 248

"مومن کے چہرے پر مسکراہٹ (دوسرے مومن کو دیکھ کر) اسے جنت کا حقدار بناتی ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

تفسیر امام حسن عسکریؑ، صفحہ 354

"اپنی ماں کے قدموں سے چمٹے رہو، کیونکہ جنت وہیں ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

کنز العمال، جلد 16، صفحہ 462

"عورت کے لیے بہترین بات یہ ہے کہ نہ وہ (غیر محرم) مردوں کو دیکھے اور نہ مرد اُسے دیکھیں۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

مکارم الاخلاق، صفحہ 233

"مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں محبوب ہیں: (1) تلاوتِ قرآن، (2) چہرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی زیارت، اور (3) راہِ خدا میں خرچ کرنا۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

وقایع الایام، خیابانی، صفحہ 295

"جو شخص اپنی خالص ترین عبادت اللہ کی بارگاہ میں بھیجتا ہے، تو اللہ (اس کے جواب میں) اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں نازل فرماتا ہے۔"

بی بی فاطمہ زہرا (س)

تنبیہ الخواطر، جلد 2، صفحہ 108

"مہدی (عج) مجھ سے ہیں، وہ روشن پیشانی اور بلند ناک والے ہوں گے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

سنن ابی داؤد، حدیث نمبر 4285

"مہدی (عج) میرے اہلِ بیت میں سے ہوں گے... وہ زمین کو عدل و انصاف سے اُسی طرح بھر دیں گے جیسے وہ (پہلے) ظلم و جور سے بھری ہوگی۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

سنن ابی داؤد، حدیث نمبر 4285

"نبی اکرمؐ نے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ اور ان کے بچوں (حسنؑ، حسینؑ اور زینبؑ و ام کلثومؑ) کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: میں ان سے جنگ کروں گا جو ان سے جنگ کریں گے اور ان سے صلح رکھوں گا جو ان سے صلح رکھیں گے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

جامع ترمذی، حدیث نمبر 3870

"حسینؑ مجھ سے ہے اور میں حسینؑ سے ہوں، اللہ اُس سے محبت کرتا ہے جو حسینؑ سے محبت کرے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

جامع ترمذی، حدیث نمبر 3775

"حسنؑ اور حسینؑ جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

جامع ترمذی، حدیث نمبر 3768

"فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح بخاری، حدیث نمبر 3714 / صحیح مسلم، حدیث نمبر 2449

"میں علم کا شہر ہوں اور علی اُس کا دروازہ ہیں۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

المستدرک علی الصحیحین، جلد 3، صفحہ 126

"جس کا میں مولا (مددگار/آقا) ہوں، اُس کے علیؑ مولا ہیں۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

جامع ترمذی، حدیث نمبر 3713

"جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

سنن نسائی، حدیث نمبر 3104

"پاکیزگی (صفائی) نصف ایمان ہے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح مسلم، حدیث نمبر 223

"تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا (اللہ) تم پر رحم کرے گا۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

جامع ترمذی، حدیث نمبر 1924

"جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح بخاری، حدیث نمبر 6018

"پہلوان وہ نہیں جو کشتی میں (دوسرے کو) پچھاڑ دے، بلکہ (اصل) پہلوان وہ ہے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ پر قابو رکھے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح بخاری، حدیث نمبر 6114

"تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح مسلم، حدیث نمبر 45

"تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر 3559

"تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اُس نے نیت کی۔"

حضرت محمد مصطفیٰ (ص)

صحیح بخاری، حدیث نمبر 1

"ظلم کرنے والا، ظلم میں مدد کرنے والا اور ظلم پر راضی رہنے والا، تینوں (ظلم میں) شریک ہیں۔"

امام علی (ع)

کتاب الخصال، صفحہ 107

"دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے، جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندر زہرِ ہلاہل بھرا ہوتا ہے۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 119

"جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 1

"لوگوں کے ساتھ اس طرح میل جول رکھو کہ اگر مر جاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر زندہ رہو تو تمہارے ملنے کے مشتاق ہوں۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 10

"مواقع بادلوں کی طرح گزر جاتے ہیں، لہٰذا بھلے کاموں کے مواقع کو غنیمت جانو۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 21

"سب سے زیادہ عاجز انسان وہ ہے جو اپنے لیے دوست حاصل نہ کر سکے اور اُس سے بھی زیادہ عاجز وہ ہے جو بنائے ہوئے دوستوں کو کھو دے۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 11

"علم مال سے بہتر ہے، علم تمہاری حفاظت کرتا ہے اور مال کی تمہیں حفاظت کرنی پڑتی ہے۔"

امام علی (ع)

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 147