ہدایت کے چراغ
"علم کا مطالعہ عقل کو نکھارنے کا سبب ہے اور لمبی عمر (کے تجربات) سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے"
"رزق تو مقدر ہو چکا ہے، لہٰذا اس کے حصول میں انسان کا خوبصورت رویہ اختیار کرنا (یعنی حلال و حرام کا خیال رکھنا اور حرص نہ کرنا) زیادہ بہتر ہے"
"مومن نہ کسی کو طعنہ دیتا ہے، نہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ ہی غیبت کرتا ہے"
"جو شخص کسی چیز (مقصد) کو پانے کے لیے اللہ کی نافرمانی (گناہ) کا راستہ اختیار کرتا ہے، وہ اپنی امید سے بہت جلد محروم ہو جاتا ہے اور جس خطرے سے وہ ڈر رہا ہوتا ہے، اس میں بہت جلد گرفتار ہو جاتا ہے"
"آگاہ رہو کہ بدکار ابن بدکار نے مجھے دو چیزوں کے درمیان لا کھڑا کیا ہے: تلوار (جنگ) یا ذلت (بیعت)۔ اور ذلت ہم سے بہت دور ہے (ہیہات منا الذلہ)"
"سچائی عزت ہے، جھوٹ عاجزی و ناتوانی ہے، راز امانت ہے، پڑوسی قرابت دار ہے اور مدد کرنا فطرت ہے"
"سب سے زیادہ عاجز انسان وہ ہے جو دعا مانگنے سے عاجز ہو، اور سب سے بڑا کنجوس وہ ہے جو سلام کرنے میں کنجوسی کرے"
"اے اللہ! جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا؟ اور جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھو دیا؟"
"رک جاؤ! غیبت سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ جہنم کے کتوں کی خوراک ہے"
"(مومن کی نشانی یہ ہے کہ) وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس کی اسے معذرت (معافی) کرنی پڑے، جبکہ منافق روزانہ برائی کرتا ہے اور روزانہ معذرت کرتا ہے "
"عقل اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ حق کی پیروی نہ کی جائے"
"میں نے سرکشی، تکبر یا فساد پھیلانے اور ظلم کرنے کے لیے قیام نہیں کیا، میں تو صرف اپنے نانا (ص) کی امت کی اصلاح کے لیے نکلا ہوں"
"سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو ایسے شخص کو عطا کرے جس سے اسے کسی قسم کے بدلے کی امید نہ ہو"
"یاد رکھو! لوگوں کا تمہارے پاس اپنی حاجتیں اور ضرورتیں لے کر آنا تم پر اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ لہٰذا اللہ کی ان نعمتوں سے اکتا نہ جاؤ ورنہ یہ نعمتیں تم سے چھین لی جائیں گی)"
"میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنے کو ذلت و بربادی کے سوا کچھ نہیں سمجھتا"