ہدایت کے چراغ
"عدل یہ ہے کہ ہر چیز کو اس کے اصل مقام پر رکھا جائے"
"سب سے بڑی دولت عقل ہے، سب سے بڑی محتاجی بیوقوفی ہے، سب سے بڑی وحشت غرور ہے اور سب سے بڑا جوہر خوش اخلاقی ہے"
"جب تم اپنے دشمن پر قابو پا لو تو اس کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو"
"دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے"
"لوگ سو رہے ہیں، جب مریں گے تو (خواب غفلت سے) بیدار ہوں گے"
"انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہوا ہے۔ (یعنی جب تک وہ گفتگو نہیں کرتا، اس کی قابلیت اور عیب چھپے رہتے ہیں)"
""ظلم کرنے والا، ظلم میں مدد کرنے والا اور ظلم پر راضی رہنے والا، تینوں (ظلم میں) شریک ہیں۔""
""دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے، جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندر زہرِ ہلاہل بھرا ہوتا ہے۔""
""جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں۔""
""لوگوں کے ساتھ اس طرح میل جول رکھو کہ اگر مر جاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر زندہ رہو تو تمہارے ملنے کے مشتاق ہوں۔""
""مواقع بادلوں کی طرح گزر جاتے ہیں، لہٰذا بھلے کاموں کے مواقع کو غنیمت جانو۔""
""سب سے زیادہ عاجز انسان وہ ہے جو اپنے لیے دوست حاصل نہ کر سکے اور اُس سے بھی زیادہ عاجز وہ ہے جو بنائے ہوئے دوستوں کو کھو دے۔""
""علم مال سے بہتر ہے، علم تمہاری حفاظت کرتا ہے اور مال کی تمہیں حفاظت کرنی پڑتی ہے۔""