ہدایت کے چراغ
"لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش آؤ جس طرح تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ پیش آئیں"
"بے شک اس قرآن میں ہدایت کے چراغ ہیں اور دلوں کی (روحانی) بیماریوں کا علاج ہے"
"تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمہیں نیکی کی راہ دکھائے اور برائی سے روکے"
"دنیا کے لیے اس طرح عمل کرو جیسے تمہیں ہمیشہ یہیں رہنا ہے، اور آخرت کے لیے اس طرح عمل کرو جیسے تمہیں کل ہی مر جانا ہے"
"سخاوت یہ ہے کہ مانگنے والے کے مانگنے سے پہلے عطا کر دیا جائے، مانگنے کے بعد دینا تو محض شرم اور بدگوئی سے بچنے کا نام ہے"
"کوئی قوم ایسی نہیں جس نے (معاملات میں) مشورہ کیا ہو اور اسے درست اور بہترین راہ نہ ملی ہو"